جاپان میں یونیسف کے جاری کردہ بچّوں کے کھیلوں سے متعلق کے رہنما اصول جاری

بدھ 21 نومبر 2018 12:30

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) جاپانی کمیٹی نے جاپان میں کھیلوں سے متعلق یونیسف کے جاری کردہ رہنما اصول جس میں بچّوں پر تشدد اور کھیلوں میں زائد از بساط تربیت سے تحفظ سے متعلق رہنما اصولوں پر عملدرآمد پر زور دیا ہے۔ٹوکیو میں گزشتہ روز یونیسف کے وضع کردہ رہنما اصول متعارف کرادیئے گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہونے والی تقریب میں کھیلوں اور متعلقہ تنظیموں کے تقریباً 130 لوگوں نے شرکت کی۔

یونیسف سے متعلق جاپانی کمیٹی کی چیئرپرسن ریوکو آکاماتسٴْو نے کہا کہ کھیلیں واقعی بچّوں کی صحت مند نشوونما اور بھر پور زندگی کی ضامن ہوں گی۔ان رہنما اصولوں میں کھیلوں کی تنظیموں پر یہ بات مدنظر رکھنے کے لئے زور دیا گیا ہے کہ ’’ہر قیمت پر جیت‘‘ کی سوچ بچّوں کے لئے ہرگز فائدہ مند نہیں ہوتی۔ واضح رہے کہ مذکورہ اصولوں میں زائد از بساط تربیت اور تشدد کے خاتمے پر بھی زور دیا گیا ہے۔