کولون کے سماجی کارکن اور صحافی کو ترکی میں رہائی نہ مل سکی

بدھ 21 نومبر 2018 15:20

استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) جرمن شہر کولون سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن اور صحافی عادل دیمیرجی کو ترک جیل سے رہائی نہ مل سکی۔

(جاری ہے)

ترک خبر رساں اداروں کے مطابق استنبول کی ایک عدالت نے دیمیرجی کی رہائی کے لیے دی جانے والی درخواست مسترد کر دی ہے تاہم کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی سماعت کے دوران عدالت نی6 دیگر افراد کو رہا کر دیا۔ 32 سالہ صحافی اپنی بیمار والدہ کی عیادت کے لیے ترکی گئے تھے اور اس دوران انہیں دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا تھا۔ مبصرین نے عدالتی فیصلے پر تنقید کی ہے۔