سرکار کی آمد مرحبا ،حیدرآباد میں جشن عید میلاد النبی ؐ ،11اور12ربیع الاول کی درمیانی شب حیدرآباد کے گلی وکوچے توحید و رسالتؐ کے نعروں ، نعتوں اور تقاریر سے گونجتے رہے

بدھ 21 نومبر 2018 16:30

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) سرکار کی آمد مرحبا ،حیدرآباد میں جشن عید میلاد النبی ؐ ،11اور12ربیع الاول کی درمیانی شب حیدرآباد کے گلی وکوچے توحید و رسالتؐ کے نعروں ، نعتوں اور تقاریر سے گونجتے رہے ، زبردست چراغاں ، شیدائیانِ رسول ؐ کا جوش و خروش ، نوجوانوں کی ریلیاں،حیدرآبادمیں 12ربیع الاول کی شب زبردست جشن منایا گیا پھلیلی تانگ اسٹینڈ سے جے یو پی کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی قیادت میں میلاد مصطفی ؐ کا جلوس نکالا گیا جس میں سینکڑوں افراد شامل تھے جلوس نے شہر کے مختلف علاقوں کا گشت کیا سرگھاٹ سے انجمن فدائیانِ پاکستان کے زیر اہتمام ایک بڑا جلوس نکالا گیا جبکہ شہر کے ہر علاقہ سے نوجوانوں نے موٹر سائیکلوں و سوزوکی وین پر ریلیاں نکالیںشہر ، لطیف آباد ، قاسم آباد اور ٹنڈو جام میں عید میلاد النبی ؐ کے جلسے منعقد ہو ئے جبکہ نعت خوانی کی محفلیں بھی رات بھر جاری رہیں حضرت عبدالوہاب شاہ کی درگاہ پر محفل نعت وذکر سے حاجی گلشن الٰہی فریدی نے خطاب کرتے ہو ئے ذکر مصطفیؐ کی اہمیت بیان کی لطیف آباد یونٹ نمبر10میں انجمن شیدائیان رسولؐ کی زیر اہتمام محفل ِ میلاد ؐ کا بارہواں اجتماع ہوا جس میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی نعروں ، نعتوں اور قوالیوں کی گونج سے حیدرآباد میں رت جگا محسوس ہورہا تھا جبکہ نوجوانوں کے بعض گروہوں نے آتش بازی بھی کی اور کیک کاٹے جبکہ نوجوانوں کی موٹرسائیکل پر ٹولیاں بھی شہر کا گشت کرتی رہیں۔

متعلقہ عنوان :