Live Updates

جشنِ عید میلاد النبی ؐ حیدرآباد میں جوش و خروش اور عقیدت سے منایا گیا

بدھ 21 نومبر 2018 16:30

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) جشنِ عید میلاد النبی ؐ حیدرآباد میں جوش و خروش اور عقیدت سے منایا گیا ، صبح کا آغاز اکثر مساجد میں بعد نماز فجر قرآن خوانی اور صلوة و سلام سے ہوا حیدرآباد میں عید میلاد النبی ؐ کا سب سے بڑا جلوس جامع مسجد لطیف آبادباغِ مصطفی ؐسے برآمد ہوا جس کی قیادت سابق صوبائی وزیر اور پی ایس پی کے رہنما نواب راشد علی خان ، میئر حیدرآباد سید طیب حسین ،ڈپٹی میئر سید سہیل مشہدی ، پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالجبار خان ، پاکستان تحریک انصاف کے ڈاکٹر مستنصر باللہ ،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی صابر قائم خانی ، اراکین سندھ اسمبلی ندیم صدیقی ، راشد خلجی اور مختلف جماعتوں کے رہنماؤں و کارکنوں کے علاوہ مفتی برکاتی اور دیگر علمائے اکرام نے کی جلوس لطیف آباد کے تمام یونٹس سے ہوتا ہوا حسین آباد ، ٹھنڈی سڑک ،حیدر چوک ، رسالہ روڈ ، سرفراز چڑھائی ، تلک چاڑی پر مرکزی جلوس میں شامل ہو گیا تکونی مسجد ہیر آباد سے بڑا جلوس ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحب زادہ ابوالخیر محمدزبیر کی قیادت میں نکالا گیا جو کوہ نور چوک پر پہنچ کر اختتام ہوا جبکہ انجمن فدائیانِ پاکستان کے تحت سرے گھاٹ سے جلوس نکالا گیااور مرکزی جماعت اہلِ سنت ؐ اور اہل سنت والجماعت کے تحت پریٹ آباد ، پھلیلی اور لیاقت کالونی سے جلوس نکالے گئے خوجہ اثناء عشری جماعت کے تحت جماعت خانہ مارکیٹ سے جلوس نکالا گیااس کے علاوہ سائٹ ایریا ،حالی روڈ ، حسین آباد ، گھمن آباد ، نیو سٹی،بھٹائی نگر ، قاسم آباد اور میمن سوسائٹی سے بھی جلوس نکالے گئے تمام جلوس کوہ نور چوک پر اختتام ہوئے جبکہ ٹنڈو ولی محمد ، سخی پیر اور کھائی روڈ سے نکالے گئے جلوس کی قیادت سید ساجد حسین نے کی جس میں ذوالجناح بھی شامل تھے جلوس قدم گاہ مولیٰ علیؓ پر اختتام ہوا جلوسوں کی گزرگاہوں پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھی3500پولیس اہلکار ، 200پولیس کمانڈوز ، رینجرز کی 18پکٹس اور تین سو رضا کاروں نے حفاظتی فرائض انجام دیئے اس دوران بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی فعال رہا اور خفیہ اداروں نے بھی نگرانی کی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات