حیدرآباد میں تاجر کے گھر میں ڈکیتی

بدھ 21 نومبر 2018 16:30

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) حیدرآباد میں تاجر کے گھر میں ڈکیتی ، ڈاکو 20لاکھ کیش اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ، حیدرآباد سٹی تھانہ کی حدود میں ایڈوانی گلی میں چار مسلح افراد الیکٹرونکس کے تاجر عظیم شیخ کے گھر میں داخل ہو ئے اور انہوں نے اہلِ خانہ کو یرغمال بناکر 20لاکھ روپے نقد اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے عظیم شیخ کی فریاد پر پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرلی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :