مستونگ ،کلی شیخان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،دو افراد جاںبحق ہوگئے

بدھ 21 نومبر 2018 17:40

کوئٹہ ۔21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) بلوچستان کے علاقے کلی شیخان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،2 افراد جاںبحق،ملزمان فرار،پولیس کے مطابق بدھ کو مستونگ کے علاقے کلی شیخان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خلیل احمد اور میر حسن موقع پر جاںبحق ہوگئے ،ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس فورس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :