چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس محمد انور خان کاسی کا ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی والدہ کی وفات پراظہار تعزیت

بدھ 21 نومبر 2018 18:00

کوئٹہ ۔21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جناب جسٹس محمد انور خان کاسی کوئٹہ میں ڈپٹی اسپیکر قومی قاسم خان سوری کی رہائش گاہ پرگئے جہاں انہوں نے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کی والدہ ماجدہ کی وفات پر ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی پڑھی ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس محمد انور خان کاسی کچھ دیر وہاں رہے اور سوگوار خاندان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحومہ کو جنت الفردوس اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبروجمیل عطاء فرمائیں۔

متعلقہ عنوان :