پشاورمیں جشن عیدمیلادالنبیؐ بھرپورمذہبی جوش وجذبے اورعزت واحترام سے منایا گیا

حضڑت محمدؐ کی شان میں گلبہائے عقیدت پیش کرنے کیلئے مختلف تقاریب اورجلوسوں کاانعقاد،سکورٹی کے سخت انتظامات

بدھ 21 نومبر 2018 18:00

پشاور۔11 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) ملک بھرکی طرح صوبائی دارالحکومت پشاورمیں جشن عیدمیلادالنبیؐ بھرپورمذہبی جوش وجذبے اورعزت واحترام کے ساتھ منایا گیا ،اس موقع پر شہرکے سرکاری ونجی املاک کوبرقی قمقموں سے لگاکرخوبصورتی سے سجایاگیاہے جبکہ مسلمانوں نے اپنے پیغمبر حضرت محمدمصطفی ؐ کی شان میں گلبہائے عقیدت پیش کرنے کیلئے مختلف تقاریب کاانعقاد اورجلوس نکالے، اسکے علاوہ گھروں پرخصوصی پکوان تیار ،کھیر،چاول اورمشروبات تیارکرکے غرباء اورپڑوسیوں میں تقسیم کئے گئے ،شہرمیں نکالے جانے والے جلوسوں میں شرکاء نے اپنی تقاریرمیں اسلامی تعلیمات اور اسوہ حسنہ پرخصوصی روشنی ڈالی عیدمیلاد النبی ؐکے سلسلے میں خیبرپختونخوامیں حکومت نے عام تعطیل کااعلان کررکھاہے سرکاری محکموں کیساتھ نجی ادارے بھی مکمل طور پربندہیں اورشہرکی معروف ومصروف تجارتی مراکزاورمارکیٹیں بھی بندہیں دوسری جانب پشاورمیںعیدمیلاد النبیؐ کے حوالے سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق شہر اور مضافات کی سیکورٹی کو دو زون میں تقسیم کیا گیا ہے مجموعی طور پر 1600 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے اندرون شہر ہشنگری، اشرف روڈ،قصہ خوانی کے راستے مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بند رکھے گئے ہیںمرکزی میلاد جلوس نماز عشاء کے بعد میلاد چوک سے اندرون شہر کی جائب روانہ ہوگا۔پولیس حکام کے مطابق جلوس کی تمام گزرگاہوں کو بی ڈی یو سے مکمل کلیر کروئے گئے ہیں اسکے علاوہ بڑے جلوس کے آگے اسپیشل سیکورٹی حصار بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :