کابل میں عید میلادالنبی ﷺ کی تقریب میں خودکش حملہ میں افغان بھائیوں کی شہادت پر پاکستان کو گہرادکھ اورصدمہ پہنچا ،شاہ محمود قریشی

بدھ 21 نومبر 2018 18:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ کابل میں عیدمیلادالنبی ﷺ کی تقریب میں خودکش حملہ میں 50 سے زائد افغان بھائیوں کی شہادت پر پاکستان کو گہرادکھ اورصدمہ پہنچا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرخارجہ نے دہشت گردی کے اس غیرانسانی اوربہیمانہ واقعہ کی مذمت کی اورممالک اورمعاشروں کو اس لعنت سے چھٹکارا پانے کی دعا کی۔انہوں نے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کی دعا کی اورافغانستان کی حکومت اورعوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔