سرگودھا میں عید میلاد النبیؐ مذہبی جوش و خروش کیساتھ منائی گئی

بدھ 21 نومبر 2018 18:40

سرگودھا۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) ملک بھر کی طرح سرگودھا میں بھی عید میلاد النبیؐ مذہبی جوش و خروش کیساتھ منائی گئی ۔12ربیع الاول ولادت باسعادت حضرت محمدؐ کے حوالے سے سرگودھامیں محافل میلاد اورجلوسوں کا اہتمام کیاگیا۔ عاشقا نِ رسولؐ نے مساجد،بازاروں،محلوں ، گلیوں اور گھروں کو خوبصورت جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجا یا ۔

سرگودھا شہر میں 12ربیع الاول کا مرکزی جلوس جامع مسجد حامد شاہ سے نکالا گیا جو شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا کمپنی باغ آکر اختتام پذیر ہوا۔مرکزی جلوس میں شہربھر سے آئے مختلف جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہوئے۔ولادت باسعادت نبی آخر الز ماں حضرت محمد ؐکے موقع پر نکالے جانیوالے جلوسوں میں بڑوں ،نوجوانوں اور خصوصا بچوںنے ہاتھوں میں سبز جھنڈے پکڑے ہوئے تھے اور شہر کی فضاء درودوسلام سے گونج رہی تھی۔

(جاری ہے)

اس دن کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے۔پولیس ترجمان کے مطابق سرگودھا ڈویژن میں کل 229جلوس،466محافل کا اہتمام کیاگیا جسکی سیکیورٹی کیلئے 5394 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔جلوس کے راستے میں آنیوالے حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے ، واک تھرو گیٹس اور مٹیل ڈکٹیٹر کا استعمال بھی کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :