ٹرین کی زد میں آکر جاںبحق ہونیوالے چاروں نوجوان سپردخاک

بدھ 21 نومبر 2018 18:40

ملتان۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) گزشتہ رات انصاری چوک کے قریب ٹرین کی زد میں آکر جاںبحق ہونے والے چارنوجوانوں کوبدھ کے روز سپردخاک کردیاگیا۔ نمازجنازہ میں اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر رقت آمیز مناظردیکھنے میں آئے۔

(جاری ہے)

یہ چاروں نوجوان گزشتہ شب محفل میں میلاد میں شرکت کے بعد ریلوے لائن پر جاتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگئے تھے۔

عمیر ،علی ،وہاب موقع پر ہی جاںبحق ہوگئے تھے جبکہ ایک نوجوان ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیاتھا۔ان چاروں نوجوان کے ساتھ ایک اورنوجوان بھی جارہا تھا جو معجزانہ طورپر بچ گیا ۔ٹرین کے گارڈ اور ڈرائیور کے مطابق انہوں نے باربارہارن دیا لیکن یہ نوجوان ٹریک سے نہ ہٹے ۔ ایمرجنسی بریک بھی لگائی گئی مگر اس کے باوجود وہ ٹرین کی زد میں آگئے۔

متعلقہ عنوان :