مستونگ میں جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر جامع مسجد مدینہ سے جلوس نکالا گیا

بدھ 21 نومبر 2018 18:50

کوئٹہ ۔21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح مستونگ میں بھی جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر مولانا احمد حبیبی ،سید اغا الطاف شاہ ہاشمی کی قیادت میں میلادکا جلوس جامع مسجد مدینہ سے نکالا گیا ،جلوس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ،جلوس شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا مستونگ کے مرکزی چوک پر اختتام پذیر ہوا جہاں میلاد کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر علماء کرام نے حضرت محمدؐ کے تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نبی آخرالزماں سرورکونین حضرت محمدؐ نے امت مسلمہ کو امن وبھائی چارے کا درس دیا ،آج بھی ہم آپؐ کی روشن تعلیمات پر عمل کرکے دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں،اس موقع پر پاکستان بلوچستان میں بحالی امن اور ترقی وخوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔