سنی تحریک کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت ؐ میلاد مصطفی ؐ مشعل برادر ریلی نکالی گئی

بدھ 21 نومبر 2018 19:30

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) سنی تحریک کے زیر اہتمام عظیم الشان تحفظ ختم نبوت ؐ میلاد مصطفی ؐ مشعل برادر ریلی نکالی گئی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جگہ جگہ پھولوں کی پتیاں نچھاور، دورو سلام کے نذرانے ،مرحبا یا مصطفی ،سرکار کی آمد مرحبا کے نعروں کی گونج ، رہی ،سنی تحریک کے زیر اہتمام آقا دوجہاں حضرت محمد مصطفی کے یوم ولادت جشن عید میلاد البنی ؐ کے سلسلے میں ہر سال کی طرح امسال بھی جئے شاہ چوک پرانا سکھر سے تحفظ ختم نبوت ؐ میلاد مصطفی ؐ ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سنی تحریک کے مرکزی رہنما حافظ محبوب علی سہتو ، مفتی چمن زمان قادری، حامد محمود فیضی، مشرف محمود قادری نے کی ریلی میں انور کمال بلوچ، خرم شہزاد، وحید رحمان شر، بلال سومرو سمیت شہریوں علماء کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکاء نے مرحبا سرکارکی آمد مرحبا کے فلک شگاف نعرے اور دورد و سلام نے نذرانے پیش کرتے ہوئے مینارہ روڈ ، ایوب گیٹ ، گھٹہ گھر ، پریس کلب دیگر علاقوں کا گشت کیا۔

(جاری ہے)

شہریوں نے جگہ جگہ شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھارو کرکے ان کا استقبال کیا۔ شہر کے مختلف مقامات پر شر کاء سے سنی تحریک کے مرکزی رہنما حافظ محبوب علی سہتو، مفتی چمن زمان قادری، حامد محمود فیضی ، مشرف محمود قاردری دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکار دوعالم ﷺ کے یوم ولادت کا جشن منانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے پوری دنیا زمین و آسمان پر آپ ﷺ کے یوم والادت کے جشن کی خوشیاں منائی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :