ڈپٹی میئر سکھر کاشہر میں اوور کی شکایت پر انچارج ڈرینجز پر سخت برہمی کا اظہار

بدھ 21 نومبر 2018 19:30

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) ڈپٹی میئر سکھر طارق چوہان نے شہر میں اوور کی شکایت پر انچارج ڈرینجز پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور 12 ربیع الاول کے حوالے سے مقرر بلدیہ اعلیٰ سکھر کے فوکل پرسن پیر عطاء الرحمن خان کو ہدایت کی کہ جلوسوں اور ریلیوں کی گزر گاہوں کا دورہ کریں اور جن علاقوں میں صفائی ستھرائی ، نکاسی آب کے نظام کی خرابی کے حوالے سے شکایات ہیں ان کا فوری طور پر تدارک کیا جائے۔

گزشتہ شب ایکسئین شرف الدین ڈنور ‘ فوکل پرسن پیر عطاء الرحمن خان نے ڈپٹی کمشنر سکھر غلام مرتضیٰ شیخ کے ہمراہ 12 ربیع الاول کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس کی گزر گاہوں کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ فوکل پرسن نے مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں سے ملاقات بھی کی ۔

(جاری ہے)

مذہبی رہنمائوں نے فوکل پرسن کو مسائل سے آگاہ کیا ،واضح رہے کہ چند روز قبل میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی علماء کرام سے میٹنگ کے دوران جشن عید میلاد النبیؐ شایان شان طریقے سے منانے کے لئے کئے گئے فیصلوں پر عملدر آمد کرتے ہوئے سکھر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے فوکل پرسن کی نگرانی میں شہر کے اہم مقامات گھنٹہ گھر ‘ ایوب گیٹ ‘ دعا چوک سمیت دیگر علاقوں اور چوراہوں کو پینا فلیکس ‘ برقی قمقموں سے سجا یا ہے جبکہ گھنٹہ گھر پر خوبصورت استقبالی دروازے اور گنبد خضریٰ کا ماڈل بھی نصب کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :