آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کی جانب سے ربیع الاول اور جشن عید میلاد النبی کی مبارکباد

بدھ 21 نومبر 2018 19:30

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی و قائد حاجی محمد ہارون میمن نے تمام مسلمانوں کو ربیع الاول اور جشن عید میلاد النبی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جشن آمد رسول ؐ تاجر برادرکی جانب سے بھی انتہائی عقیدت و احترام ، مذہبی جوش و جذبے اور بھرپورتیاریوں کے ساتھ منایا گیا ہے تجارتی مراکز میں مرکزی جلوس کے قائدین اور شرکاء کا والہانہ استقبال کیا گیا، ہار پھول پہنائے گئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم ؐ کی تعلیمات کو اپنانے کا بھی عزم کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

ہماری کامیابی سید عالم آقائے دوجہاں ؐ کی سیرت مبارکہ پر عمل کرنے میں ہے۔

متعلقہ عنوان :