انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد آن لائن جاب پورٹل کا اجراء کرکی دنیا کی صف اوّل کی جامعات میں شامل ہو گئی

بدھ 21 نومبر 2018 19:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد آن لائن جاب پورٹل کا اجراء کرکے ملازمت کی فراہمی اور ملازمین کا ریکارڈ مرتب کرنے والی دنیا کی صف اوّل کی جامعات میں شامل ہو گئی۔ ریکٹر اسلامی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی اور صدر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر احمد یوسف احمد الدرویش نے مشترکہ طور پر بٹن دبا کر یونیورسٹی کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر جامعہ کے مختلف فیکلٹیز کے ڈین،شعبہ جات کے سربراہ اور سینئر اساتذہ بھی موجود تھے۔ اسلامک یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی نے جامعہ کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملازمت کی فراہمی اور ریکارڈ محفوظ رکھنے کے لئے جاب پورٹل کے بروئے کارآنے سے معاملات میں شفافیت آئے گی اور تمام متعلقہ امور تیزی سے نمٹائے جا سکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ جامعہ کا نظام آن لائن کرنے سے تعلیمی شعبہ جات کی فعالیت میں بھی اضافہ ہو گا جس سے جامعہ کا وقار بڑھے گا۔ن انٹر نیشنل اسلامک یو نیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد یوسف احمد الدریویش نے اس موقع پر کہا کہ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ نے جاب پورٹل تیار کر کے جامعہ کی ایک دیرینہ خدمت کو پورا کیا ہے۔ جامعہ کی تاریخ میں یہ ایک شاندار اور تاریخی پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ میں ہو نے والی علمی تحقیق اور خدمات کو بھی بہت جلد آن لائن کر دیا جا ئے گا۔ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر محمد عدنان خان نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ ان کے شعبہ نے یہ پورٹل اپنے وسائل اور اپنی افرادی قوت کی مدد سے تیار کیا ہے جس سے جامعہ کو بھاری مالی بچت ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کا شعبہ جامعہ کے تمام اسٹاف سے متعلقہ امور کو بھی آن لائن کرنے کامنصوبہ رکھتا ہے جس سے ملازمین کے تمام معاملات شفاف ہوجائیں گے اور تیکنیکی رکاوٹوں کا خاتمہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :