خاتم النبیین حضرت محمدؐکی ولادت با سعادت کی خوشی میں ملک بھر میں جشن میلادالنبی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

بدھ 21 نومبر 2018 20:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) خاتم النبیین حضرت محمد ؐ کی ولادت با سعادت کی خوشی میں ملک بھر میں جشن میلادالنبی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاوراورکوئٹہ سمیت سمیت تمام شہروں اور قصبوں میں جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔ گلی کوچے برقی قمقموں سے روشن کئے گئے جس سے ہر جانب نور کا سا سماں تھا۔

سرکاری اور نجی عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ۔ شہر شہر، قریہ قریہ درود وسلام کی محافل کا انعقاد کیا گیا۔ علماء کرام اور مشائخ عظام نے آپؐ کی سیرت مبارکہ اوراسوہ حسنہ کی پیروی پر روشنی ڈالی۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریبات میں نبی کریمؐ کی بارگاہ رسالت میں عقیدت کے نذرانے پیش کیے گئے ۔

(جاری ہے)

جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں خواتین اور بچوں نے خصوصی تیاریاں کیں ہیں، گھروں کو سجانے، خصوصی کھانوں کے اہتمام سمیت نئے ملبوسات کی تیاری اور خصوصی محافل کاانعقاد بھی کیا گیا۔ بچوںکو عید میلاد النبیؐکے موقع پر خصوصی تیاری کروائی کی جارہی ہے تاکہ آنے والی نسل کو نبیؐکی تعلیمات سے روشناس کروایا جاسکے۔ 12 ربیع الاول کے موقع پر خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں اس موقع پر بچوںکو نعت اور اسوہ حسنہ کے مقابلوں میں شامل ہونے کے لئے بھی تیار کیا گیا۔ ہر سال کی طرح رواں سال بھی عید میلاد النبیؐ بھرپور انداز میں منایا گیا۔ گھروں میں دعا کا اہتمام بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :