راولپنڈی و چکلالہ کینٹ میں خراب سٹریٹ لائٹس

بدھ 21 نومبر 2018 20:20

راولپنڈی 21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) راولپنڈی و چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈز کی جانب سے عید میلاد النبی کے موقع پر بھی سٹریٹ لائٹس کی درستگی یقینی نہ بنائی جا سکی ۔

(جاری ہے)

چکلالہ کینٹ کے مختلف علاقوں ٹاہلی موہری ،غوثیہ چوک ،گلشن شافی جبکہ راولپنڈی کینٹ کے علاقوں ڈھوک سیداں ،گلی ڈاکٹر زاہد ،اسلم مارکیٹ ،خیابان میراں بخش ،فیصل کالونی کے مکینوں نے اے پی پی کو بتایاکہ کنٹونمنٹ انتظامیہ کی دعوئوں کے باوجودعید میلادالنبی کے موقع پر بھی سٹریٹ لائٹس کی مرمت کا کام مکمل نہ کیا گیا جس کی وجہ سے عید میلاد النبی کے مختلف علاقائی جلوسوں کے شرکاء کو مشکلات پیش ائیں ۔

متعلقہ عنوان :