عید میلاد النبی کے موقع پرموبائل فون سروس جزوی معطل رہی

بدھ 21 نومبر 2018 20:20

راولپنڈی 21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) عید میلاد النبی کے موقع پر راولپنڈی میں موبائل فون سروس جزوی معطل رہی ۔اے پی پی کو دستیاب معلومات کے مطابق عید میلاد النبی کے موقع پر مرکزی جلوس کے گرد ونواح میں موبائل فون سروس مکمل بند رہی جبکہ کینٹ و شہر کے دیگر مقامات پر موبائل فون سروس جزوی معطل رہی ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ ایک سیلولر کمپنی نے سروس بند نہیں کی اور اس نیٹ ورک سے منسلک صارفین کے فون کام کرتے رہے تاھم سیلولر سروسز کا نیٹ ورک جلوس کے اختتام تک مکمل بند رہا۔

متعلقہ عنوان :