بلدیہ غربی کی انتظامیہ نے عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں برآمد ہونے والے جلوسوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں
بدھ 21 نومبر 2018 20:40
(جاری ہے)
چیئر مین بلدیہ اظہار الدین احمدخان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مساجد اور جلوس کے منتظمین کی مشاورت سے سہولیات کی فراہمی کیلئے دیگر اداروں کے اشتراک سے بلدیہ غربی کے تمام زونوں میں وسائل کی فراہمی کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا گیا ہے جبکہ دیگراداروں کی جانب سے موصولہ تجاویز کی روشنی میں مخصوص مقامات کی صفائی ستھرائی کا کام مکمل کرواکر وہاں روشنی کے انتظامات کئے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے مختلف مقامات پر کیمپس بھی لگائے گئے ہیں ٹھنڈے پانی اور مشروبات کی سبیلیں بھی لگائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جشن میلادالنبی کے جلوس کی گذرگاہوں پر بھی صفائی ستھرائی ، روشنی اور تعمیر و مرمت کے انتظامات مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ان تمام مقامات جن کی منتظمین کی جانب سے نشاندہی کی گئی تھی تجاوزات کا خاتمہ بھی کیاگیا۔ چیئرمین بلدیہ غربی نے جشن عیدمیلادالنبی کے موقع پر بہترین انتظامات کرنے پرافسران وعملہ کو شاباشی بھی دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.