اوکاڑہ میں جشن عید میلادالنبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا یا گیا

بدھ 21 نومبر 2018 21:20

اوکاڑہ۔21 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) اوکاڑہ میں جشن عید میلادالنبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کا سلسلہ ربیع الاول کے آغاز سے مساجد میںخصوصی دعائوں کے ساتھ شروع کیا گیا، بارہ ربیع الاول کو جشن عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے اوکاڑہ شہر بھر میں جلسے جلوسوں اور محافل میلاد کا سلسلہ جاری رہا ۔گلی گلی قریہ قریہ درود وسلام کی صدائیں فضائوں کو معطر کرتی رہیں ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او اوکاڑہ اطہر اسماعیل نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کے ساتھ مٹھائی تقسیم کی۔ جبکہ رات کے وقت بھی شہر بھر میں سرکاری اور نجی عمارتوں پر چراغاں کیا گیا اور مختلف مقامات چائے ،دودھ کی سبیلوں اور نیاز بانٹنے کاسلسلہ بھی جاری رہااور متعدد جگہوں پر مسجد نبوی کے ماڈل اور دیدہ زیب مناظر کے ذریعے نعلین مبارکہ کی شبیہ کے ساتھ جشن عید میلادالنبی ﷺ کی رونقوں کو بڑھایا گیا۔ پولیس کی جانب سے شہر بھر کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر لوگوں کی چیکنگ کی گئی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی جلسے جلوسوں میں شامل افراد کی نگرانی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :