خاران میں جشن عیدمیلاالنبیؐ کے سلسلے میں جلوس نکالا گیا ،سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

بدھ 21 نومبر 2018 22:00

خاران ۔21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) ملک بھر کی طرح خاران میں بھی جشن عید میلاالنبی ؐ کے سلسلے میں مرکزی عظیم الشان جلوس امام اعظم مسجد سے شروع ہوکر مختلف جگہوں سے ہوتے ہوئے شہید نواب اکبر خان بگٹی فٹ بال اسٹیڈیم پہنچ کر جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی، مرکزی جلوس سے مفتی حبیب احمد نقشبندی،مولانا محمد قاسم چشتی،ڈسٹرکٹ کونسل کے چیرمین میر صغیر احمد بادینی،بی این پی کے مرکزی راہنما حاجی سمیع بلوچ،مولانا نعمت اللہ حبیبی،حافظ راشد ریکی،سید مومن شاہ، حافظ ظفر ساسولی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے آپ ؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دین دنیا کی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہیں، آپؐ دونوں جہانوں کے لئے رحمت بناکر بھیجیں گئے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی گزارنے کے لیے بہترین حصول و ضوابط انسانیت کو درس دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو متحد ہو کر دشمنان اسلام کا مقابلہ کرنا چاہئے، اسلام امن و بھائی چارے اور سلامتی کا دین ہے جس میں تمام انسانوں کے حقوق کا درس موجود ہیں ہم اپنے صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کرکے اسلام کی سربلندی اور ملک کی حفاظت کے لیے اپنا کردار ادا کریں،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :