چمن میں تاج روڈ پر سرخ مسجد میں یو پی ایس کی بیٹری پھٹنے سے 6افراد زخمی

بدھ 21 نومبر 2018 22:00

کوئٹہ۔21نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) چمن میں تاج روڈ پر سرخ مسجد میں یو پی ایس کی بیٹری پھٹنے سے 6افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بدھ کی شام چمن کے تاج روڈ پر واقعہ قدیم سرخ مسجد میں یو پی ایس بیٹری کے پھٹنے کے نتیجے میں دھماکہ ہوا جس سے خطیب حافظ مطیع اللہ سمیت 6افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چمن منتقل کردیاگیا،واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :