حضور پاک ﷺکی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے‘ ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ

بدھ 21 نومبر 2018 22:20

․ پشاور۔21 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) ضلعی انتظامیہ نے ضلع کونسل ہال میں بارہ ربیع الاول کے حوالے سے سیرت نبی ﷺکانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ سیرت کانفرنس میں کمشنر پشاور ڈویژن شہاب علی شاہ، ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان، کرنل افتخار 102 بریگیڈ،ڈی جی آڈٹ شہزاد نعیم، محمدطیب عبداللہ ڈپٹی سیکریٹری ،مولانا طیب قریشی خطیب مسجد مہابت خان، منظور خان ممبرپبلک سروس کمیشن، عبدلرحمان سدوزئی سابقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، امیر خان ڈسٹرکٹ فنانس آفیسر،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نجید اللہ سمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران ، علما کرام، طلبا اورمختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شرکا نے حضور پاکﷺ کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی اور آج کے دور کی مناسبت سے موازنہ کیا۔

(جاری ہے)

مقررنین کا کہنا تھا کہ حضور پاک ﷺ کی زندگی آج کے مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے جس پر عمل کر کے ہم اقوام عالم میں بہتر مقام اپنا سکتے ہیں۔مزید براں سیرت النبیﷺ کانفرنس میں طلبا نے نعت مقبول ﷺ بھی پڑھی اور حاضرین سے داد وصول کی۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے تقریب کے انعقاد سے ایک ہفتہ قبل آن لائن مقابلہ نعت کا بھی انعقاد کیا گیا تھا جس میں بہترین نعت خوان اعزار علی شاہ کو نعت پڑھنے کا بھی موقع دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے سامعین کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ حضور پاک ﷺ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور آج اگر ہم زندگی کے ہر شعبے میں ترقی کر نا چاہتے ہیں اور ہمیں اپنے پیارے نبی ﷺ کی زندگی کو مشعل راہ بنا کر عملی طور پر اپنانا ہو گا اور ہماری کامیابی صرف حضور پاک ﷺکی زندگی کو اپنانا اور اس پر عمل کر نا ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے آخر میں تمام حاضرین کا سیرت النبی ﷺکانفرنس میں میں شرکت کر نے پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :