ہز ارہ بھر میں عید میلا د النبی ﷺمذ ہبی جو ش و جذ بے سے منا یا گیا

تمام اضلاع میںدرجنوںچھوٹے بڑے جلوس برآمدہوکر پُرامن طورپراختتام پزیرہوگئے

بدھ 21 نومبر 2018 22:30

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) ہز ارہ بھر میں عید میلا د النبی ﷺمذ ہبی جو ش و جذ بے سے منا یا گیا۔ تمام اضلاع میںدرجنوںچھوٹے بڑے جلوس برآمدہوکر پُرامن طورپراختتام پذیرہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کی جا نب سے سیکورٹی کے سخت تر ین انتظامات کیے گئے تفصیلات کے مطابق ملک بھرکیطرح ہزارہ ڈویثر ن میں بھی عید میلادالنبی ﷺمذہبی جوش و جذبے سے منا یا گیا مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہر ی پور،بٹگرام سمیت تما م اضلاع میں درجنوںچھوٹے بڑے جلوس برآمدہو ئے جو اپنے مقررہ راستو ں سے ہو تے ہو ئے پُرا من طور پر اختتام پزیر ہو ئے ایبٹ آ باد میں شہر کے مختلف مقا ما ت سے نکالی جا نے والی ریلیاں فوارہ چوک میں جلوس کی شکل اختیار کر گئیںجبکہ ہر ی پورسے مرکزی جلوس دالعلوم اسلامیہ رحما نیہ سے برآ مد ہوکراپنے مقررہ راستو ں مین بازاراورجی ٹی روڈ سے ہوتاہواواپس اُسی مقام پراختتا م پزیر ہوا جلوسوںمیںشامل شرکاء آپﷺکی شان میں گلائے عقیدت کے پھول نچھاور کر تے رہے جبکہ علمائے کرام نے سیر ت النبی ﷺپرروشنی ڈالتے ہو ئے کہاکہ آپ ﷺکو دونوںجہانوںکے لیے رحمت العالمین بناکر بھیجا گیاہے دنیا اورآخرت کی کامیابی عشق محمدﷺسے ہی وابستہ ہے آپ ﷺنے اپنے او صاف کاملہ اور اعلیٰ کردار کے ذریعے لوگوں کے دلوں اور ذہنوںمیں ایک انقلاب برپا کر کے انسانیت کو جہالیت کی اتھاہ تاریکیوں اور شرک کے اندھیروں سے نکال کر انسانیت کے اعلیٰ درجوں پر فائز کیا نبی ﷺکی سیرت طیبہ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس کی پیروی ہر فرد کو کرنی چاہیے نبی اکرم ﷺکی تعلیمات میں سب مسائل کا حل موجود ہے ان کے اسوہ حسنہ کی پیروی کر کے ہم رنگ ونسل کے امتیازات ختم کر کے اپنی زندگیوں کو خوشیوں سے بھر سکتے ہیںجلوسوںکے مو قع پرپولیس،ایلیٹ فورس،بم ڈسپوزل سکواڈاورحساس ادارو ںکے اہلکاروںکی کثیرتعدادموجودتھی جبکہ بازاروں،گلیوںاورجلوس کے راستوںکوجھنڈیوںاوربرقی قمقموںسے سجایاگیااورشرکائے جلوس کے لیے مختلف مقا ما ت پردودھ،حلوہ پوری،شربت اور چاول وغیرہ کا اہتما م کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :