معروف کارٹونسٹ فیقا کے علاج کے اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی‘ مشیر اطلاعات بیرسٹر مرتضی وہاب

بدھ 21 نومبر 2018 22:50

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) سندھ کے مشیر اطلاعات بیرسٹر مرتضی وہاب نے معروف کارٹونسٹ فیقا کے لئے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے انکا سرکاری خرچ پر علاج کرانے کا اعلان کیا ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق بدھ کو بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایت پر ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات سید ذوالفقار شاہ نے نجی ہسپتال جاکر فیقا کی خیریت دریافت کی اور فیقا کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کی۔

(جاری ہے)

مشیر اطلاعات بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ معروف کارٹونسٹ فیقا کے علاج معالجے پر آنے والے تمام اخراجات حکومت سندھ برداشت کریگی فیقا جیسے باصلاحیت صحافی ہمارا اثاثہ ہیں اور ان جیسے کارٹونسٹ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کارٹونسٹ فیقا کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ محکمہ اطلاعات کے افسران فیقا کے اہل خانہ سے رابطے میں رہیں تاکہ انہیں اسپتال میں کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچے۔

متعلقہ عنوان :