بھارتی آرمی چیف بپن راوت پر اپنے ہی ملک میں بم دھماکہ کروانے کا الزام عائد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 نومبر 2018 11:36

بھارتی آرمی چیف بپن راوت پر اپنے ہی ملک میں بم دھماکہ کروانے کا الزام ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 نومبر 2018ء) : کسی بھی ملک کی فوج اس کی محافظ ہوتی ہے جو اپنی جان پر کھیل کر ملک و قوم کو تحفظ فراہم کرتی ہے اور ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو خوب سبق سکھاتی ہے۔ لیکن بھارتی فوج کے چیف توخود ہی ملک میں دھماکے کروانے میں مبینہ طور پر ملوث پائے گئے۔ جی ہاں ! پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے اور گیدڑ بھبھکیوں میں مصروف رہنے والے بھارتی آرمی چیف خود اپنے ہی ملک میں مبینہ طور پر بم دھماکے میں ملوث پائے گئے جس پر کئی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے مقامی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن روات مبینہ طور پہر ملک میں ہونے والے بم دھماکے میں ملوث پائے گئے ہیں،۔

(جاری ہے)

بھارری آرمی چیف جنرل بپن راوت پر یہ سنگین ترین الزام عام آدمی پارٹی کے لیڈر ایچ ایس پھولکا نے عائد کیا۔ گذشتہ دنوں امرتسر میں نیرن کاری بھون پر ایک بم حملہ ہوا جس کے بارے میں ایچ ایس پھولکا کا کہنا تھا کہ یہ دھماکہ خود بھارتی آرمی چیف جنرل بپن روات نے کروایا ہے۔

اس دھماکے میں تین لوگ ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق یہ الزام عائد کرنے کے بعد جب انتہا پسند ہندوں نے ایچ ایس پھولکا کو دھمکانا اور احتجاج کرنا شروع کیا تو ایچ ایس پھولکا نے دباؤ میں آ کر اور دھمکیوں سے خوفزدہ ہو کر اپنا بیان واپس لے لیا اور اس پر معذرت بھی کر لی۔ اپنے اگلے بیان میں ایچ ایس پھولکا کا کہنا تھا کہ میرے بیان کا مقصد یہ تھا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ماضی میں بھی حکومتیں اپنے مفادات کے لیے پُرتشدد واقعات رونما کرواتی رہی ہیں۔

میرا بیان آرمی چیف کے خلاف نہیں تھا ، میں اس پر معذرت خواہ ہوں۔ ایچ ایس کے بیان نے ملک بھر میں ایک ہلچل پیدا کر دی تھی ، جس کی وجہ سے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن روات پر کئی اُنگلیاں بھی اٹھائیں گئیں لیکن ایچ ایس پھولکا کے بیان واپس لینے پر یہ معاملہ قدرے ٹھنڈا ہو گیا ہے۔