جسٹس (ر) فضل الرحمن کو لا پتہ افراد کے معاملے کی اہمیت کے پیش نظرلاپتہ افراد کمیشن کا سینئر ممبر مقرر کردیاگیا

جمعرات 22 نومبر 2018 12:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2018ء) جسٹس (ر) فضل الرحمن کو لا پتہ افراد کے معاملے کی اہمیت کے پیش نظرلاپتہ افراد کمیشن کا سینئر ممبر مقرر کردیاگیا۔

(جاری ہے)

ان کی اس عہدہ پر تقرری سے لا پتہ افراد کے مقدمات بالخصوص بلوچستان سے لا پتہ افراد کے مقدمات کا جلد فیصلہ کرنے او ر ان کو تیزی سے نمٹانے میں مدد ملے گی۔ جسٹس (ر) فضل الرحمن بلوچستان ہائیکورٹ اور فیڈرل شریعت کورٹ کے جج رہے ہیں ،وہ الیکشن کمیشن کے ممبر بھی رہے ہیں۔