سعودی شہری کو سیلابی ریلے سے نکالنے والے پاکستانی شاول آپریٹر کیلئے اعزاز

جمعرات 22 نومبر 2018 12:31

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) سعودی عرب کے شہر سبت الجارہ کی بلدیہ کے چیئرمین فایز معیض الشہری نے پاکستانی شیول آپریٹر محمد شکیل کو اعزازی سند اور انعام دیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق الجارہ کی بلدیہ کے چیئرمین فایز معیض الشہری نے پاکستانی شاول آپریٹر محمد شکیل کو جان ہتھیلی پر رکھ کر مقامی شہری کو گاڑی سمیت سیلابی ریلے سے بحفاظت نکالنے پر اعزازی سند اور انعام سے نوازا ہے۔ اس موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب میں دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :