سعد رفیق نے امیر شخصیت کو نشے پر لگا کر ساری جائیداد ہڑپ کر لی

معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے سابق وزیر خواجہ سعد رفیق سے متعلق اہم انکشاف کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 22 نومبر 2018 11:54

سعد رفیق نے امیر شخصیت کو نشے پر لگا کر ساری جائیداد ہڑپ کر لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 نومبر2018ء) معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اپنے پیسے اور طاقت کیو جہ سے ملک میں نیب کے خلاف ماحول بنایا چاہتے ہیں کہ نیب ان کے خلاف انتقامی کاروائی کرنا چاہتا ہے۔اور اب خواجہ سعد رفیق نے ایک نیا شوشہ چھوڑ دیا ہے کہ نیب قیصر امین بٹ کو ممنوعہ دوائیاں فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ غنودگی کی حالت میں سعد رفیق کے خلاف بیان دے سکیں۔

جب کہ یہاں میں ایک بریکنگ نیوز دیتا چلوں کہ قیصر امین بٹ کا کہنا ہے کہ پیراگون میں سرمایہ کاری میں نے اور میرے دوستوں نے کی اور یہ قیصرامین بٹ کی طرف سے نیب کو تحریری بیان دیا گیا ہے۔قیصر امین بٹ نے مزید بتایا کہ سعد رفیق نے مجھے نشہ آور چیزیں پلائی۔مجھے نشے پر لگا دیا اور مجھے یر غمال بنائے رکھا۔

(جاری ہے)

اور اس طرح سے میری تمام پراپرٹیز اور کمپنیاں ہڑپ کر لیں۔

میں نشے کا عادی ہونے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلا گیا اور اب میری یہ حالت ہے کہ میں نشے کے بغیر نہیں رہ سکتا۔سعد رفیق نے پیراگون سوسائٹی بھی ہڑپ کر لی۔خیال رہے قیصر امین بٹ سعد رفیق کے دست راست پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں شراکت دار تھے۔. قیصر امین بٹ پر اربوں روپے کے گھپلے کرنے کا الزام ہے. قیصر امین بٹ اور سعد رفیق کی 15سال سے پیراگون میں شراکت ہے۔

پیراگون سوسائٹی کیس میں اور کئی افراد پر بھی اربوں روپے گھپلوں کا الزام عائد ہے۔کہ خواجہ سعد رفیق کے فرنٹ مین قیصر امین بٹ کو آصف زرداری کے فرنٹ مین سمجھے جانے والے مبین جمانی کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔نیب کی جانب سے مطلوب ہونے کے بعد قیصر امین بٹ پنجاب سے فرار ہو کر سندھ چلے گئے تھے اور آصف زرداری کے فرنٹ مین مبین جمانی کے گھر میں پناہ لیے ہوئے تھے جن کو بعد میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔