Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا میں مصروف دن گزارا‘

ملائیشین قیادت کے ساتھ مفید ملاقاتوں کے علاوہ متعدد ملائیشین سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقاتیں کیں

جمعرات 22 نومبر 2018 12:52

وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا میں مصروف دن گزارا‘
پتراجایا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا میں مصروف دن گزارا۔ ملائیشین قیادت کے ساتھ مفید ملاقاتوں کے علاوہ وزیراعظم نے متعدد ملائیشین سرمایہ کاروں کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جنہوں نے پاکستان کے تعلیمی شعبے، ٹیکنالوجی ، ٹیلی کمیونیکیشن ، ای گورننس ، ای کامرس ، سیاحت کی صنعت ، انفراسٹرکچر کی ترقی، وزیراعظم کی ہائوسنگ سکیم، سالڈویسٹ مینجمنٹ، قابل تجدید توانائی، قیمتی پتھروں، ہیوی انڈسٹری اور حلال فوڈز مصنوعات کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اپنی دلچسپی ظاہر کی۔

(جاری ہے)

سرمایہ کاروں نے پاکستان کے مارکیٹ کی صلاحیت پر اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرمایہ کاری پالیسی خطے کی سب سے زیادہ آزاد پالیسی ہے۔ وزیراعظم نے سرمایہ کاروں کو مکمل حکومتی تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ان منصوبوں کی تیز ترین اجراء یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات