ہسپانوی وزیراعظم کا بتیس برس بعد کیوبا کا دوروزہ دورہ

سانچیر اس دورے کے دوران کیوبن صدر میگوئل ڈیاز کانیل سے ملاقات بھی کریں گے

جمعرات 22 نومبر 2018 13:11

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2018ء) اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کیوبا کا دو روزہ دورہ شروع کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سن 1986 یا 32 برسوں بعد کوئی ہسپانوی سربراہِ حکومت کیوبا کے دورے پر ہے۔

(جاری ہے)

سانچیر اس دورے کے دوران کیوبن صدر میگوئل ڈیاز کانیل سے ملاقات بھی کریں گے۔ ہسپانوی وزیراعظم کا دورہ ایسے وقت میں شروع ہوا ہے جب چند روز قبل کیوبا اور یورپی یونین کے اعلیٰ اہلکاروں کی برسلز میں ملاقات ہوئی تھی۔ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے سن 2016 میں کیوبا کا تاریخی دورہ کیا تھا لیکن موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں امریکی کیوبن تعلقات زوال پذیر ہیں۔