عید میلاد النبیﷺکے موقع پردن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31، صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا

جمعرات 22 نومبر 2018 13:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) عید میلاد النبیﷺکے موقع پر بدھ کی صبح دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ یوم ولادت نبیﷺ کے موقع پر 12 ربیع الاول بدھ کی صبح کا آغاز ملک بھرکی مساجد میں نماز فجر کے بعد خصوصی دعائوں سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ شب پاکستان سمیت تمام عالم اسلام میں عید میلادالنبیﷺ کی مناسبت سے خصوصی محافل کا انعقاد کیا گیا جس میں سیرت النبیﷺ پر روشنی ڈالی گئی جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں میلاد جلوس بھی نکالے گئے۔

عیدمیلاد النبیؐ کے موقع پر شہر شہر گلی گلی اور شاہراہوں اور بازاروں کو برقی قمقوں اور رنگ برنگے جھنڈوں سے سجایا گیا جبکہ خصوصی لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :