Live Updates

عمران خان کے ٹرمپ سے متعلق ٹویٹ میں وہ ایک بات جس پر کسی نے غور نہ کیا

وزیراعظم عمران خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر کہنے کے بجائے مسٹر ٹرمپ کہہ کر پکارا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 22 نومبر 2018 12:45

عمران خان کے ٹرمپ سے متعلق ٹویٹ میں وہ ایک بات جس پر کسی نے غور نہ کیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 نومبر2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مابین گذشتہ روز ہونے والے لفظی جنگ دنیا بھر کے میڈیا کی زینت بنی رہی۔ ملک کے تمام سیاستدانوں نے وزیراعظم عمران خان کے امریکی صدر کو دئیے جانے والے جواب سے اتفاق کیا اور جرأت مندانہ رد عمل پر وزیراعظم عمران خان کو شاباش بھی دی۔اس پر سیاسی مبصرین نے بھی اپنی اپنی رائے دی۔

ممروف صحافی محمد مالک کا کہنا تھا کہ عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بہت اچھا جواب دیا ہے۔لیکن مجھے ٹویٹر ڈپلومسی نا مناسب لگتی ہے۔ٹوئیٹر کی بجائے وزیراعظم ہاؤس سے اس طرح کا بیان سامنے آتا تو بہتر ہوتا۔یہ طریقہ ڈونلڈ ٹرمپ کو تو سوٹ کرتا ہے لیکن کسی بھی ریاست کے سنجیدہ سربراہ کو زیب نہیں دیتا۔

(جاری ہے)

اور ایک بات جو یہاں قابل غور ہے پتہ نہیں یہ عمران خان نے جان بوجھ کر کیا یا پھر انجانے میں کیا۔

لیکن وزیراعظم عمران خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر کہہ کر نہیں بلکہ مسٹر کہہ کر پکارا اور مجھے تو اس بات کی بہت خوشی ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنے کی بجائے تنقید کی بوچھاڑ کردی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا، ہم پاکستان کو سالانہ ایک ارب 30 کروڑڈالر سے زیادہ دیتے تھے، لیکن اسامہ بن لادن وہاں رہتا تھا، ہم نے اس لیے پاکستان کی امداد بند کردی۔

امریکی صدر کی جانب سے احسان فراموشی کی اس روش پر وزیراعظم عمران خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ صدر ٹرمپکو پاکستان سے متعلق اپنا ریکارڈ درست کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ نائن الیون حملوں میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا۔ پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں امریکہ کا ساتھ دیا۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو123ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان ہوا ۔

جبکہ امریکہ نے پاکستان کو صرف 20 ارب کی امداد دی ۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 75ہزار جانیں قربان کیں۔ امریکہ پاکستان کواپنی ناکامیوں پرقربانی کا بکرا بنانے کے بجائے اپنا محاسبہ کرے۔ امریکہ پتا کرے 1لاکھ 40 ہزارنیٹوافواج، اڑھائی لاکھ افغان فوجیوں کی تعیناتی کے باوجود جنگ کیوں نہ جیتی؟ ایک رپورٹ کے مطابق امریکا نے افغان جنگ میں 1کھرب ڈالر خرچ کیے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان آج پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوچکے ہیں۔ ہمارے قبائلی علاقے تباہ ہوئے اور لاکھوں افراد بے گھر ہوئے۔ اس جنگ نے پاکستان میں عام شہریوں کی زندگیوں بہت متاثر کیا۔ کیا ٹرمپ کسی اور اتحادی کی قربانی کی اتنی مثال دے سکتے ہیں؟ پاکستان نے امریکہ کو زمینی اورفضائی راستے مہیا کیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات