قومی اسمبلی کے اجلاس اور ایجنڈے کی منظوری کے لئے ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

جمعرات 22 نومبر 2018 13:30

قومی اسمبلی کے اجلاس اور ایجنڈے کی منظوری کے لئے ہائوس بزنس ایڈوائزری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) قومی اسمبلی کے اجلاس اور ایجنڈے کی منظوری کے لئے ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس کل جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔ اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں کی مشاورت سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری دی جائے گی۔