مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں شرکت کے لئے کل اسلام آباد لایا جائے گا

جمعرات 22 نومبر 2018 13:30

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو قومی اسمبلی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں شرکت کے لئے کل جمعہ کو اسلام آباد لایاجائے گا۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قائد حزب اختلاف کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے ہیں جس کے بعد نیب حکام شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں شرکت کے لئے لائیں گے۔