وزیراعلیٰ سندھ سے قطرکے قونصل جنرل کی ملاقات

قطری قونصل جنرل نے وزیر اعلی سندھ کو دوہا اکنامک فورم میں شرکت کرنے کی دعوت دی

جمعرات 22 نومبر 2018 13:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2018ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے گزشتہ روزوزیر اعلی ہائوس میں قطر کے قونصل جنرل مشال محمد اے اے الانصاری نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران قطری قونصل جنرل نے وزیر اعلی سندھ کو دوہا اکنامک فورم میں شرکت کرنے کی دعوت دی، جس پر وزیراعلی سندھ نے انہیں یقین دلایا کہ وہ اس کانفرنس میں شرکت کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ اس کانفرنس کا انعقاد دسمبر میں دوہا میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :