پنک ربن پاکستان کے وفد کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات

معاشرے میں پنک ربن کی جانب سے اس اہم مسئلہ کو اجاگر کرنے اور متاثرین افراد کو صحت کی سہولت فراہم کرنے کی کاوشیں قابل تقلید ہیں، عمران اسماعیل

جمعرات 22 نومبر 2018 13:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2018ء) پنک ربن پاکستان کے 8 رکنی وفد نے عمر آفتاب کی سربراہی میں گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی۔وفد نے تنظیم کے اغراض و مقاصد بتاتے ہوئے پنک ربن پاکستان کراچی چیپڑ کے قیام کے بارے میں گورنر سندھ کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وفد کے اراکین نے کراچی جیسے بڑے شہر میں بریسٹ کینسر کے علاج کے لیے جدید سینڑ کے قیام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عوام میں بریسٹ کینسر کے بارے میں شعور بیدار کرنے میں مدد ملے گئی اور ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ مریضوں کو طبی سہولیات سے استعفادہ حاصل کرنا بھی ممکن ہوگا۔

گورنر سندھ نے پنک ربن پاکستان کی کوششوں کو سرہاتے ہوئے اپنی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کے معاشرے میں ایسوسی ایشن کی جانب سے اس اہم مسئلہ کو اجاگر کرنے اور متاثرین افراد کو صحت کی سہولت فراہم کرنے کی کاوشیں قابل تقلید ہیں۔