سوات، پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق، 4 زخمی

جمعرات 22 نومبر 2018 14:31

سوات، پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق، 4 زخمی
سوات ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) سوات کی تحصیل مٹہ میں پرانا مارٹر گولہ اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں3 بچے موقع پرجاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

نجی وی چینل کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے گائوں ارکوٹ نیلا گرام میں بچے کھیت میں مٹی کھود رہے تھے کہ اس دوران ان کو زمین میں دبا مارٹر گولہ ملا جس سے معصوم بچے کھیلنے لگ گئے ۔ کھیلنے کے دوران پرانا مارٹر گولہ اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں 7 بچے شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمی بچوں کو تحصیل ہسپتال مٹہ منتقل کیا گیا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 3 بچے دم توڑ گئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

متعلقہ عنوان :