کابل میں عید میلادالنبی ﷺ کی تقریب میں خودکش حملہ سے افغان بھائیوں کی شہادت پر پاکستان کو گہرادکھ اورصدمہ پہنچا ، شاہ محمود قریشی

جمعرات 22 نومبر 2018 14:38

کابل میں عید میلادالنبی ﷺ کی تقریب میں خودکش حملہ سے افغان بھائیوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ کابل میں عیدمیلادالنبی ﷺ کی تقریب میں خودکش حملہ میں 50 سے زیادہ افغان بھائیوں کی شہادت پر پاکستان کو گہرادکھ اورصدمہ پہنچا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرخارجہ نے دہشت گردی کے اس غیرانسانی اوربہیمانہ واقعہ کی مذمت کی اورممالک اورمعاشروں کو اس لعنت سے چھٹکارا پانے کی دعا کی۔انہوں نے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کی دعا کی اورافغانستان کی حکومت اورعوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔