چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی چمن کی جامع مسجد میں دھماکے کی مذمت

جمعرات 22 نومبر 2018 14:58

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی چمن کی جامع مسجد میں دھماکے کی مذمت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نی چمن کی جامع مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمی افراد کی بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت اور جلد صحت یابی کی دعاکی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد معصوم اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کو کٹہرے میں لا کرقانون کے مطابق سزا دی جائے۔