Live Updates

ملائیشین سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر رضامند

وزیراعظم عمران خان کا سرمایہ کاروں کا خیر مقدم۔عمران خان کا سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات دینے کا اعلان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 22 نومبر 2018 14:19

ملائیشین سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر رضامند
پترا جایہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 نومبر2018ء) ملائیشیا کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کر دیا۔جس کے بعد وزیراعظم نے ملائیشین سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات دنے کا اعلان کیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا نے سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کی۔ملائیشین انوسٹر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔

جس پر وزیراعظم نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش کا خیر مقدم کیا۔ملائیشین سرمایہ کاتوں نے تعلیم ۔ٹیکنالوجی،انفرا اسٹرکچر میں اظہار دلچسہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مارکیٹ میں سرمایہ جاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کی پاکستان آمد کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

(جاری ہے)

چئیرمین سرمایہ کاری بورڈ مطلوبہ سہولتیں فرہم کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ترین ملک بنائیں گے۔واضح رہے یراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر ملائیشیا گئے تھے۔ وزیر اعظم عمران خان اپنے دو روزہ سرکاری دورہ کے موقع پر بدھ کی صبح ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹرمہاتیرمحمد کے دفتر پہنچے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں۔وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا میں مصروف دن گزارا۔ ملائیشین قیادت کے ساتھ مفید ملاقاتوں کے علاوہ وزیراعظم نے متعدد ملائیشین سرمایہ کاروں کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جنہوں نے پاکستان کے تعلیمی شعبے، ٹیکنالوجی ، ٹیلی کمیونیکیشن ، ای گورننس ، ای کامرس ، سیاحت کی صنعت ، انفراسٹرکچر کی ترقی، وزیراعظم کی ہائوسنگ سکیم، سولڈویسٹ مینجمنٹ، قابل تجدید توانائی، قیمتی پتھروں، ہیوی انڈسٹری اور حلال فوڈز مصنوعات کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اپنی دلچسپی ظاہر کی۔

سرمایہ کاروں نے پاکستان کے مارکیٹ کی صلاحیت پر اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرمایہ کاری پالیسی خطے کی سب سے زیادہ آزاد پالیسی ہے۔وزیراعظم نے سرمایہ کاروں کو مکمل حکومتی تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ان منصوبوں کی تیز ترین اجراء یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات