Live Updates

پاکستان ریلوے کل سے 4 ٹرینیں چلائے گی

جمعرات 22 نومبر 2018 15:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) پاکستان ریلوے کل جمعہ سے 4 ٹرینیں چلائے گی جن میں سندھ ایکسپریس (کراچی سے سکھر)، شاہ عبدالطیف بھٹائی ایکسپریس (کراچی سے میرپور خاص)، فیصل آباد ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس (پشاور سے کراچی) شامل ہیں۔ سندھ ایکسپریس براستہ کراچی کینٹ، لانڈھی، حیدرآباد، ٹنڈوآدم، شہداد پور، نواب شاہ، خیرپور سے ہوتے ہوئے سکھر پہنچے گی۔

پاکستان ریلوے کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم عمران خان (آج) جمعہ کو ان ٹرینوں کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

سندھ ایکسپریس کی اکانومی کلاس کا کرایہ 470 روپے ہوگا جبکہ شاہ عبداللطیف بھٹائی ایکسپریس، کراچی سٹی، لانڈھی، دھابے جی، حیدرآباد سے ہوتے ہوئے میرپورخاص پہنچے گی۔ اس کا کرایہ 190 روپے ہوگا۔ اس کے علاوہ فیصل آباد ایکسپریس لاہور سے براستہ فیصل آباد، ملتان تک جائے گی۔ اس کے روٹ میں خانیوال اور شور کوٹ بھی شامل ہے، اس کی اکانومی کلاس کا کرایہ 260 روپے ہو گا۔ واضح رہے کہ شیخ رشید احمد وفاقی وزیر ریلوے کی محنت کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا ہے۔ ان ٹرینوں کے آغاز سے وفاقی وزیر ریلوے نئی حکومت کے پہلے 100 دنوں میں دس ٹرینیں چلانے کا ٹارگٹ پورا کر لیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات