سندھ حکومت کا سرکاری محکموں میں ملازمین بھرتی کرنے کا فیصلہ

بھرتیاں مرحلہ وار کی جائیں گی، پہلے مرحلے میں محکمہ صحت میں بھرتیاں کی جائیں گی۔دوسرے مرحلے میں محکمہ تعلیم میں بھرتیاں کی جائیں گی

جمعرات 22 نومبر 2018 15:11

سندھ حکومت کا سرکاری محکموں میں ملازمین بھرتی کرنے کا فیصلہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2018ء) سندھ حکومت نے سرکاری محکموں میں ملازمین بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، وزیرِ اعلی سندھ نے نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے،سرکاری محکموں میں ملازمین کی بھرتیاں مرحلہ وار کی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے خوش خبری آ گئی، حکومتِ سندھ نے نئی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے لیے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے منظوری بھی دے دی ہے۔

پہلے مرحلے میں محکمہ صحت، دوسرے مرحلے میں محکمہ تعلیم میں بھرتیاں کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق سرکاری محکموں میں ملازمین کی بھرتیاں مرحلہ وار کی جائیں گی، پہلے مرحلے میں محکمہ صحت میں بھرتیاں کی جائیں گی۔دوسرے مرحلے میں محکمہ تعلیم میں بھرتیاں کی جائیں گی، جنوری 2019 میں محکموں میں بھرتیوں کا عمل یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت ایک سے 16 گریڈ تک بھرتیاں کرے گا، 17 گریڈ کے ڈاکٹروں کی بھرتیاں کنٹریکٹ پر کی جائیں گی، جب کہ ڈاکٹروں سے ٹیسٹ و انٹرویوز تھرڈ پارٹی سے کرائے جائیں گے۔

بھرتی کے لیے ڈاکٹر سندھ پبلک سروس کمیشن کے مقابلے کا امتحان دینے کا پابند ہوگا، ایک سے 16 گریڈ کی بھرتیاں مقامی سطح پر بھی کی جائیں گی، جن کے اختیارات ضلعی صحت افسر کے سپرد کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :