پی آئی اے : منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ میں ملوث کیبن کریوز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

کام میں سستی برتنے اور دوران ڈیوٹی سگریٹ نوشی چھالیہ پان اور گٹکا کھانے والوں کیخلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،جی ایم فلائٹ

جمعرات 22 نومبر 2018 15:11

پی آئی اے : منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ میں ملوث کیبن کریوز کیخلاف کارروائی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2018ء) قومی ایئرلائن پی آئی اے انتظامیہ نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث کیبن کریو کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا،اس ضمن میں جی ایم فلائٹ سروس نے ہدایت نامہ جاری کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے منی لانڈرنگ، اسمگلنگ اور ممنوعہ سامان لے جانے والوں میں ملوث کیبن کریو کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، انتظامیہ نے مستقبل میں کسی بھی قسم کی رعایت نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی زائد وزن والے کیبن کریو کی بھی شامت آگئی، زائد وزن والے کیبن کریو کو فوری طور پرگرائونڈ کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں، جی ایم فلائٹ سروسز کی جانب سے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا گیاہے۔جاری کردہ ہدایت نامہ کے مطابق مانیٹرنگ ٹیموں کے ذریعے تمام کیبن کریو کی انفرادی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جاری ہدایت نامے میں جی ایم فلائٹ سروس نے کہاہے کہ غیر حاضر رہنے والے، کام میں سستی برتنے اور دوران ڈیوٹی سگریٹ نوشی چھالیہ پان اور گٹکا کھانے والوں کیخلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ائیرلائن کی جانب سے جاری کردہ ای میلز کو سوشل میڈیا پر ڈالنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

یدایت نامے کے مطابق ڈیوٹی سے قبل کچھ دیر قبل بیماری کی رخصت لینے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، علی الصباح کی ڈیوٹی سے انکار کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔حکم نامہ میں منی لانڈرنگ، سگریٹ اور ممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ میں ملوث ملازمین کے خلاف سخت کارروائی بھی احکامات میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :