Live Updates

حکومت نے اقتدار میں آتے ہی گھروں کی کمی کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے، وزیر مملکت برائے ہائوسنگ شبیر علی قریشی کی ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو

جمعرات 22 نومبر 2018 15:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) وزیرمملکت برائے ہائوسنگ شبیر علی قریشی کے کہاہے کہ حکومت عام آدمی کے مسائل کو سمجھتی ہے اور ان کو حل کرنے کیلئے مکمل پروگرام کی ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملکی تاریخ میں یہ پہلی بارایسا ہورہاہے کہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی گھروں کی کمی کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا آغازکردیا ہے۔

انہوں نے کہا اس بات کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتاہے کہ انہوں نے کوئی وقت ضائع کیے بغیر اس پروگرام کا آغاز کردیاہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خوشی کی بات یہ ہے کہ عوام کی طرف نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں بھرپور دلچسپی دیکھنے کو ملی ہے اور بڑے پیمانے پر لوگ فارم لے کر واپس جمع کروارہے ہیں تاکہ وہ اس سکیم کا حصہ بن سکیں۔

شبیر علی قریشی نے کہا تحریک انصاف کی قیادت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور قوم دیکھے گی کہ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا احترام کرتے ہیں لیکن اس کی طرف سے مثبت تنقید کی جائے تاکہ ملک ترقی کی منزلیں طے کرسکے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات