Live Updates

عمران خان کی حکومت کا ایک اور شاندار فیصلہ

ضرورت مند شہریوں کو وکلاء کی مفت معاونت فراہم کی جائے گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 22 نومبر 2018 14:43

عمران خان کی حکومت کا ایک اور شاندار فیصلہ
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22نومبر 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی جب سے حکومت آئی ہے وزیراعظم عمران خان نے کوشش کی ہے کہ وہ فیصلے کیے جائیں جو عوام کے مفاد میں ہوں۔وزیراعظم عمران خان نے انصاف اب سب کیلئے کا نعرہ بھی لگایا اور اب اسی حوالے سے ایک خبر سامنے آئی ہے۔حکومت نے ضرورت مند شہریوں کو قانونی مدد فراہم کرنے حوالے سے ایک احسن اقدام اٹھایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب ضرورت مند شہریوں کو قانونی معاونت کیلئے وکلاء مفت دستیاب ہونگے۔ذرائع کے مطابق وزارت انسانی حقوق کے تحت فوجداری قانون کی مرکزی اتھارٹی ڈی جی کی سربراہی میں قائم کی جائے گی۔یہ سہولت ملک بھر میں مقامی حکومتوں کے نظام تک فراہم کی جائے گی۔وزارت قانون کے تیار کردہ بل کے مطابق اتھارٹی فوجداری مقدمات اور ضمانت کے لیے غریب شہریوں کو سہولت فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لیے مخلتف شہروں میں وکلاء پینل قائم کیے جائیں گے۔خیال رہے اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے غریب عوام کے لیے کئی شاندار فیصلے کیے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے شلٹر ہوم کا سنگ بنیاد رکھا۔ہ وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں کھلے آسمان تلے رات بسر کرنے والوں کے لئے پناہ گاہ کے قیام کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ کہ لاہور شہر کے مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں لوگ کھلے آسمان تلے فٹ پاتھوں او ردیگر جگہوں پر سو کر رات گزارتے ہیں، ایسے لوگوں کی تعداد کے بارے میں مختلف اندازے اور تخمینے لگائے گئے ہیں۔

کھلے آسمان تلے رات بسر کرنے والے یہ لوگ زیادہ تر داتا دربار اور ریلوے اسٹیشن کے ارد گرد کے علاقوں، اچھرہ اور چوبرجی وغیرہ کے قریب دیکھے جا سکتے ہیں۔ان لوگوں کی اکثریت کو بنیادی سہولتوں مثلاً صاف ستھرا ہونے، کپڑے دھونے،محفوظ طو رپر رات گزارنے اور ابتدائی طبی امداد کے لئے موزوں جگہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس پناہ گاہ کا سنگ بنیاد وزیراعظم نے رکھا۔ اس کا مقصد ایسے لوگوں کی عزت نفس کی بحالی، ضرورت مند لوگوں کی ضرورت پوری کرنا،محفوظ جگہیں قائم کرنا،انہیں لاحق خطرات کم کرنااو رشہریوں اور ریاست کی سماجی ذمہ داری کا دائرہ وسیع کرنا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات