سرگودھا میں ہائی کورٹ بیچ کے قیام کے مطالبہ پر وکلاء کی کام چھوڑ ہڑتال جاری

جمعرات 22 نومبر 2018 15:54

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2018ء) سرگودھا میں ہائی کورٹ بیچ کے قیام کے مطالبہ پر وکلاء نے جمعرات کے روز بھی کام چھوڑ ہڑتال کی اور کسی عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی بھی تالا بندی رکھی اس طرح عدالتی اور سرکاری نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا۔

(جاری ہے)

سرگودھا میں ہڑتال کے دوران عدالتی واقعہ پر ڈسٹرکٹ بار کے صدر عنصر عباس بلوچ ،جنرل سیکرٹری سعداللہ سمیت سترہ وکلاء کے خلاف دہشت گردی سمیت مختلف کے تحت تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج ۔

جبکہ وکلاء کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ بیچ کے قیام تک احتجاج جاری رہے گا۔معلوم ہوا ہے کہ وکلاء آہندہ لائحہ عمل کے لئے مشاورت کر رہے ہیں جس میں ان کا کہنا ہے کہ اگر ہائی کورٹ بنچ کے قیام کا مطالبہ پورا نہ ہوا تو سرکاری دفاتر کی مزید تالا بندی اور پھر ریلوے اسٹیشن ، جنرل بس سٹینڈ سمیت ایم شاہراہ بلاک کریں گے۔

متعلقہ عنوان :