Live Updates

کیا میں آپ کا ہاتھ پکڑسکتی ہوں ،ْملائیشین خاتون اول بھی عمران خان کی مداح نکلیں

کیوں نہیں ،ْپر وزیراعظم عمران خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کوالالمپور میں ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات سے قبل گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

جمعرات 22 نومبر 2018 16:00

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیاجس کے دوران ان کی وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات ہوئی۔اس موقع پر ایک فوٹو سیشن کے دوران ملائیشین خاتون اول سیتی حسما محمد علی، عمران خان کی طرف مڑیں اور اچانک سوال کیاکہ کیا میں آپ کا ہاتھ پکڑ سکتی ہوں جس پر وزیراعظم عمران خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ،ْکیوں نہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اور وہاں موجود تمام لوگ ہنس پڑے۔تصویر کھینچے جانے کے موقع پر ملائیشین خاتون اول کی خوشی دیکھنے کے قابل تھی۔اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان جب ملائیشیا کے سرکاری دورے کے سلسلے میں کوالا لمپور ایئرپورٹ اترے تھے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا تھا۔کوالالمپور میں ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات سے قبل انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات