Live Updates

ہم نے آمروں کا مقابلہ کیا ،ْاس کٹھ پتلی وزیراعظم کا بھی کریں گے ،ْبلاول بھٹو زر داری

ملک کی معاشی صورتحال دن بدن خراب ہورہی ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے اور قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے، وفاقی حکومت غریب دشمن پالیسی بند کرے ،ْعمران خان کا غیر پیشہ ورانہ انداز سے خارجہ پالیسی چلانا افسوسناک ہے، عمران خان بیرون ملک سیاسی مخالفین کے خلاف باتیں کرتے ہیں، وزیراعظم بیرون ملک وفاق کی نمائندگی کریں ،ْملک میں سب کیلئے ایک قانون لانا پڑے گا، جو بھی کرپشن کے خاتمے کے طریقہ کار ہوں گے وہ غیر سیاسی ہوں گے ،ْاگر عمران خان جمہوری روایت کو توڑ کر اپنی زبان استعمال کر سکتے ہیں تو میں بھی اپنی زبان کا استعمال کرتے ہوئے پوری دنیا اور پاکستان کو بتاسکتا ہوں کہ غیرجمہوری طاقتوں نے عمران خان کے ساتھ مل کر ووٹ چوری کرکے حکومت بنا ،ْ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 22 نومبر 2018 16:00

ہم نے آمروں کا مقابلہ کیا ،ْاس کٹھ پتلی وزیراعظم کا بھی کریں گے ،ْبلاول ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بناکر دباؤ میں لانا چاہتے ہیں ،ْ پی پی بہادر جماعت ہے ہم نے ضیاء اور مشرف جیسے آمر کا مقابلہ کیا اب اس کٹھ پتلی کا بھی مقابلہ کریں گے ،ْملک کی معاشی صورتحال دن بدن خراب ہورہی ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے اور قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے، وفاقی حکومت غریب دشمن پالیسی بند کرے ،ْعمران خان کا غیر پیشہ ورانہ انداز سے خارجہ پالیسی چلانا افسوسناک ہے، عمران خان بیرون ملک سیاسی مخالفین کے خلاف باتیں کرتے ہیں، وزیراعظم بیرون ملک وفاق کی نمائندگی کریں ،ْملک میں سب کیلئے ایک قانون لانا پڑے گا، جو بھی کرپشن کے خاتمے کے طریقہ کار ہوں گے وہ غیر سیاسی ہوں گے ،ْاگر عمران خان جمہوری روایت کو توڑ کر اپنی زبان استعمال کر سکتے ہیں تو میں بھی اپنی زبان کا استعمال کرتے ہوئے پوری دنیا اور پاکستان کو بتاسکتا ہوں کہ غیرجمہوری طاقتوں نے عمران خان کے ساتھ مل کر ووٹ چوری کرکے حکومت بنائی۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال دن بدن خراب ہورہی ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے اور قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے، وفاقی حکومت غریب دشمن پالیسی بند کرے۔انہوں نے کہا کہ حکومت تجاوزات کے نام پر دکانیں توڑ رہی ہے ،ْیہ غریب دشمن حکومت ہے، مشکل فیصلے کرنے سے پہلے غریب عوام کو بچانے کا سوچنا چاہیے۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا غیر پیشہ ورانہ انداز سے خارجہ پالیسی چلانا افسوسناک ہے، عمران خان بیرون ملک سیاسی مخالفین کے خلاف باتیں کرتے ہیں، وزیراعظم بیرون ملک وفاق کی نمائندگی کریں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پورے پاکستان کے وزیرِ اعظم ہیں، جب ایک وزیرِ اعظم ملک سے باہر جاتا ہے تو وہ پورے ملک کا نمائندہ ہوتا ہے لہٰذا ایسے وقت میں انہیں اپنی ملکی سیاست کا ذکر نہیں کرنا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ عمران خان باہر جاکر ایسی زبان استعمال کر رہے ہیں جیسا کہ وہ کنٹینر پر کھڑے ہوئے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر عمران خان جمہوری روایت کو توڑ کر اپنی زبان استعمال کر سکتے ہیں تو میں بھی اپنی زبان کا استعمال کرتے ہوئے پوری دنیا اور پاکستان کو بتاسکتا ہوں کہ غیرجمہوری طاقتوں نے عمران خان کے ساتھ مل کر ووٹ چوری کرکے حکومت بنائی۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے ’چوری‘ سے حکومت کو تشکیل دیا ہے اور اسی وجہ سے انہیں پاکستان اور پوری دنیا میں مسائل کا سامنا ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم ملک کی حمایت کیلئے جاتے ہیں لیکن ملکی سیاست پر بات کرتے ہیں، میں بھی دنیا کو بتا سکتا ہوں کہ انہیں طرح حکومت ملی، عمران خان نے چوری سے ووٹ لے کر حکومت بنائی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے ایک بھی اقدام نہیں اٹھایا گیا ،ْیہ سلسلہ انتقامی سیاست کا ہے، عمران خان بہت غیر محفوظ لیڈر ہیں اور ان کی حکومت بہت کمزور ہے، وہ اپنے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بناکر دباؤ میں لانا چاہتے ہیں تاکہ ہم مخالفت نہ کریں لیکن پی پی بہادر جماعت ہے، ہم نے ضیاء اور مشرف جیسے آمر کا مقابلہ کیا، اس کٹھ پتلی کا بھی مقابلہ کریں گے۔

چیئرمین پی پی نے بتایا کہ اگر ہم نے سنجیدہ ہوکر کرپشن کو ختم کرنا ہے تو پھر ہمیں سب کا احتساب کرنا پڑے گا ،ْملک میں سب کیلئے ایک قانون لانا پڑے گا، جو بھی کرپشن کے خاتمے کے طریقہ کار ہوں گے وہ غیر سیاسی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی بدقسمتی ہے جب بھی ہمیں بھٹو جیسے لیڈر ملے جو ملک کے مفاد میں سوچ سکتے ہیں اور محروم طبقات کیلئے کام کرتے ہیں تو غیر جمہوری قوتوں نے انہیں منظر سے ہٹادیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوری حقوق کی جدوجہد کے لیے تیار ہے، ہمارا میڈیا کی آزادی اور انسانی حقوق کے لیے کھڑا ہونا پڑے گا، انصاف کے ادارے تبدیل کرنے پڑیں گے، ہم اس جدوجہد کو لیڈ کرنے کے لیے تیار ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حقِ حاکمیت اور حقِ ملکیت کی آواز قومی سطح پر اٹھائیں گے، گلگت بلتستان میں امراض قلب کے علاج کے لیے ہسپتال نہیں ہے جو بنوایا جائے گا۔ایک مرتبہ پھر پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک میں گلگت بلتستان کا زیادہ حصہ ہونا چاہیے۔انہوں نے اپنے عزم دہراتے ہوئے کہا کہ سندھ میں گلگت بلتستان کیطالبِ علموں کی نشستیں بڑھائی جائیں گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات